پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے، جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کیمبرج پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Former Imran Khan adviser Shehzad Akbar reports being attacked at his Cambridge residence. UK police say the incident is under investigation. @ShazadAkbar pic.twitter.com/G6TJyYPVC3
— Ajmal Jami (@ajmaljami) December 24, 2025
تحریکِ انصاف کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر پر حملہ افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے۔





