لائیوٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی پہلی سہ فریقی ملاقات آئندہ ہفتے چین میں ہوگی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے چین کے شہر شین ژین میں اے پی ای سی سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلی مرتبہ سہ فریقی ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اہم بیٹھک میں جوہری ہتھیاروں میں کمی، جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور ایران کی صورت حال پر تبادلہ خیال متوقع ہے، جبکہ روس یوکرین جنگ پر گفتگو کا امکان نہیں کیونکہ اس حوالے سے امریکا، روس اور یوکرین کے درمیان الگ مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے دوطرفہ ملاقات اور ورکنگ لنچ بھی کریں گے، جو گزشتہ سال دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں کی چوتھی ملاقات ہوگی۔ امریکی حکام کے مطابق حساس سیمی کنڈکٹر چپ ٹیکنالوجی کی برآمدات پر پابندیوں کا معاملہ بھی مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا، جبکہ ایلون مسک بھی ٹرمپ کے دورہ چین میں ان کے ہمراہ ہوں گے، تاہم وہ سہ فریقی ملاقات میں شریک نہیں ہوں گے۔















