پاکستان

تعلیم، ٹرانسپورٹ اور صحت کی سہولتیں ہر شہر تک پہنچا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

تعلیم، ٹرانسپورٹ اور صحت کی سہولتیں ہر شہر تک پہنچا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بڑے شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے پنجاب کے ہر شہر اور علاقے تک پہنچانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور حکومت ان کی تعلیم، تربیت اور کامیابی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔