بلاگ

جہاں چراغِ رہبر بجھ گئے

جہاں چراغِ رہبر بجھ گئے

تاریخ کے جھروکوں میں جھانکیں تو معلوم ہوتا ہے کہ قوموں کے عروج و زوال کی داستانیں کبھی بھی محض مادی وسائل کی فراوانی یا کمی سے مشروط نہیں رہیں۔ سلطنتیں مٹی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوئیں تو اس لیے نہیں کہ ان کے پاس خزانوں کی کمی تھی، بلکہ اس لیے کہ ان کے خوانیِ کرم پر 'کردار' کی قحط سالی تھی۔