صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کے اعلان کے مطابق اسلام آباد ریجن کی صدارت محمد الطاف شیر کو سونپی گئی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے لیے کرنل (ر) ظفر رشید عباسی کو ریجنل صدر مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں عبدالمجید سربازی، پنجاب شمالی میں حافظ تنویر احمد اور پنجاب جنوبی میں انجینئر احمد عمار یاسر کو نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
اسی طرح پنجاب وسطی کے ریجنل صدر رانا عثمان ودود ہوں گے، جبکہ خیبرپختونخوا شمالی کی صدارت فضل محمود کو سونپی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا جنوبی و وسطی کے لیے تاج ملوک اور خیبرپختونخوا ہزارہ کے لیے کامران ریاض اعوان کو ریجنل صدر مقرر کیا گیا ہے۔
تقرریوں کے تحت سندھ ریجن کی صدارت الطاف احمد ملاح، کراچی ریجن کی صدارت نوید علی بیگ اور گلگت بلتستان ریجن کی صدارت نوید اللہ خان کو دی گئی ہے۔ لاہور ریجن کے نئے صدر اکرام الحق سبحانی ہوں گے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق تمام نومنتخب ریجنل صدور سیشن 2026ء سے 2029ء تک اپنے متعلقہ علاقوں میں تنظیمی امور اور فلاحی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ ان کی ذمہ داریوں میں خدمتِ خلق کے منصوبوں کو آگے بڑھانا، فلاحی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا اور مستحق افراد تک امداد و سہولیات کی فراہمی کو مؤثر بنانا شامل ہے۔
ادارے کے مطابق نئی تقرریوں کا مقصد ملک بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔







