ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک۔کویت دفاعی تعاون معاہدے پر 2023 میں دستخط کیے گئے تھے۔ پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سکیورٹی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ فوجی تربیت، عسکری تعلیم اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک جامع ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت مشترکہ فوجی مشقوں، مہارتوں کے تبادلے اور متعلقہ شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
🔈 PR No. 1️⃣9️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 29, 2026
Statement by the Spokesperson
🔗⬇️ pic.twitter.com/Z7mZ5K09K0
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور کویت کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دفاعی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ دونوں ممالک معاہدے کی شقوں کے مطابق اس پر مؤثر عمل درآمد کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دفاعی تعاون میں توسیع سے باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے، جب کہ پاکستان اور کویت کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔






