واضح رہے کہ چند روز قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 کوہ پیما جاں بحق ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مزید تین کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال کر بیس کیمپ منتقل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نیپالی کوہ پیما کی لاش بھی بیس کیمپ پہنچا دی گئی ہے، جس کی آخری رسومات برطانیہ میں ادا کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق کوہ پیماؤں کی لاشیں تقریباً 5 ہزار میٹر کی بلندی پر انتہائی دشوار گزار مقام پر موجود تھیں۔ لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج اسکردو منتقل کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاپتا دو کوہ پیماؤں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں، جن میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک خاتون کوہ پیما شامل ہیں۔







