نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات پیدا ہوئے۔ ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنان نے ہاتھا پائی کی۔ انہوں نے کہا کہ منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔
ادھر بہادرآباد کے قریب مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔ کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور پتھراؤ بھی کیا، جس کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی بہادر آباد ایم کیو ایم خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال گروپ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ایم کیو ایم کارکنوں کے درمیان نعرے بازی کے بعد تصادم بھی ہوا جبکہ ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا#MQM #Karachi pic.twitter.com/vXPIoNdLN5
— Samar Abbas (@Samarjournalist) August 2, 2026
ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہنا تھا کہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا جبکہ پتھراؤ سے بھی کارکن زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ اب یہ معاملہ مزید آگے چلنا ممکن نہیں۔






