صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم کا کہنا ہے کہ لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ محکمۂ سیاحت کی ٹیم لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، جس کی بلندی 8,047 میٹر ہے۔