ملاقات کے دوران چینی وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں گرین سائلوز کے لیے ڈیمانسٹریشن سینٹر کے قیام سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد کو بتایا گیا کہ فیمسن اور گرین پاکستان انیشی ایٹو کے درمیان اس منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد: 23 جولائی، 2026
— Prime Minister s Office (@PakPMO) July 23, 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی. وزیراعظم نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا.
گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے… pic.twitter.com/rKfceSTWKT
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چینی کمپنی پاکستان میں غذائی تحفظ کے فروغ کے لیے جدید اسٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی افرادی قوت کی تربیت میں دلچسپی رکھتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی اجناس کے موجودہ اسٹوریج مراکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے دوطرفہ دوستی کو مزید فروغ ملے گا، جبکہ اس منصوبے سے پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی تقویت ملے گی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets a delegation of FAMSUN, a chinese firm, led by Mr. Jack Chen, Chief Executive Officer. Islamabad, July 23 2026. pic.twitter.com/fqZmPfF6UJ
— Prime Minister s Office (@PakPMO) July 23, 2026
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے میں پاکستانی افرادی قوت کی ہنرمندی اور تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افراد جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین کے دوران ہونے والی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔







