پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم واقعے کے وقت تھانے میں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، اس لیے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کی تباہی کے باعث متاثرہ علاقے میں مواصلاتی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے اور لینڈ لائن و انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔