آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں آج پولنگ ہوئی۔ شام 5 بجے پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹے کی توسیع کی گئی، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1

139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 107 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 12,303 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 7,278 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2

149 پولنگ اسٹیشنز میں سے 49 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 3,663 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 3,570 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3

161 پولنگ اسٹیشنز میں سے 131 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 9,361 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9,100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4

162 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 2,021 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 1,288 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1

176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21,573 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18,406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2

195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21,210 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11,354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3

237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 9,178 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5,064 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1

155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1,221 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1,174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2

178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 23,568 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15,382 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3

169 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6,999 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3,560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4

206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5

207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2,613 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1,255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6

193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13,063 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8,995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ 6 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے اندر یا قطار میں موجود تمام ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور پاک فوج کے جوان تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابات کے لیے ڈویژن بھر میں 2,316 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 1,241 انتہائی حساس، 724 حساس اور 351 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، جہاں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میرپور ڈویژن کے 13 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 288 امیدوار قسمت آزما رہے ہیں۔ سب سے زیادہ امیدوار حلقہ ایل اے 3 میرپور سٹی سے میدان میں ہیں، جہاں 34 امیدوار مدِمقابل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں پولنگ کا آغاز مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میرپور ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ہی وہ موقع ہوتے ہیں جب عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، اس لیے ووٹرز اپنے ووٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں اور بھرپور انداز میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز تک آمدورفت اور انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، کیونکہ ووٹ کا استعمال ہر شہری کا قانونی اور جمہوری حق اور اہم قومی ذمہ داری ہے۔