اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتوار کی صبح ریاض کی سمت داغے گئے دونوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ اس سے چند گھنٹے قبل میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی سول ڈیفنس نے دارالحکومت میں ہنگامی انتباہ بھی جاری کیا تھا۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی ڈرون حملوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے فوری طور پر ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

یہ واقعات سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ خطے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے باعث بھی صورتحال حساس ہو چکی ہے۔