ملاقات کے دوران صدر اردوغان نے کہا کہ ترکیہ اور قطر خلیج فارس کے خطے میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے، مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور امن کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور اس میں تنوع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ دفاعی صنعت کے شعبے میں بھی باہمی تعلقات مزید مضبوط کیے جائیں گے۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کی جانب سے نئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال اگست میں مکہ مکرمہ میں ترکیہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے اس معاہدے کی منظوری دی، جس سے انقرہ کے لیے سعودی عرب کو فوجی امداد بھیجنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کو اس وقت ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔
مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والا حملہ معاہدے کے تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔







