برازیلی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد ایک ہیلی کاپٹر قریبی الیکٹرک کار پارکنگ میں جا گرا۔
NEW: Six people have died after 2 helicopters collide mid-air in Recreio dos Bandeirantes, Southwest of Rio de Janeiro.
— Breaking Aviation News & Videos (@aviationbrk) June 14, 2026
The Fire Department was called at 8:59 am to the accident. One helicopter crashed on the grounds of an abandoned church and the other exploded when it hit the… pic.twitter.com/KjRbsWYHyJ
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے باعث پارکنگ میں موجود کم از کم 20 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جل کر خاکستر ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق حادثے میں دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
برازیلی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔





