پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انجری سنگین نوعیت کی نہیں تاہم فوری آرام ضروری ہے تاکہ مسئلہ بڑھ نہ جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی آج اور کل کا میچ نہیں کھیلیں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو بغور دیکھ سکے۔ یہ خبر یقیناً ٹیم کے لیے فکر کا باعث ہے کیونکہ شاہین کی ابتدائی اوورز میں خطرناک لائن و لینتھ اکثر پاکستان کے لیے میچ کا رخ موڑ دیتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے سیریز کا آغاز کامیابی سے کرتے ہوئے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی، مگر اب اگلے میچ سے قبل ٹیم کو اپنی حکمتِ عملی میں فوری ردوبدل کرنا ہوگا۔

واضع رہے کہ شائقین کرکٹ پُرامید ہیں کہ شاہین جلد میدان میں واپس آئیں گے کیونکہ ان کی غیرموجودگی چاہے وقتی ہی کیوں نہ ہو پاکستان کے بولنگ اٹیک میں ایک نمایاں خلا چھوڑ دیتی ہے۔