خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کی جہاں آرا نبی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکیں۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 0.36 سیکنڈ میں طے کیا اور مجموعی طور پر 64 سوئمرز میں 36ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ ٹاپ 16 کھلاڑی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔
دوسری جانب مردوں کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں پاکستان کے حمزہ آصف نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ریکارڈ بہتر بنا لیا۔
حمزہ آصف نے مقررہ فاصلہ 29.63 سیکنڈ میں مکمل کیا، جو ان کے سابقہ قومی ریکارڈ 29.99 سیکنڈ سے بہتر ہے، تاہم وہ بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
50 میٹر بریسٹ اسٹروک کے مقابلوں میں حمزہ آصف مجموعی طور پر 50 سوئمرز میں 27ویں نمبر پر رہے۔






