تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کی جانب سے مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تھانہ چمکنی پولیس نے واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 26 سالہ متاثرہ نوجوان صدیق اللہ کی ملزمہ لڑکی کے ساتھ دوستی تھی۔

حکام کے مطابق صدیق اللہ کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے مبینہ طور پر طیش میں آکر اس پر تیزاب پھینک دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ نے مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے بعد صدیق اللہ پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔