الیکشن کمیشن نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق جمع کرائی گئی دستاویزات مسترد کرتے ہوئے جماعت کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی، جب کہ جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات بھی اس کے آئین کے مطابق نہیں تھے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 215(5) کے تحت ٹی ایل پی کا انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری کشمیر کو کراچی نہیں، لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

فیصلے کے مطابق انتخابی نشان کا اجرا قانونی تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہے اور ٹی ایل پی ان شرائط پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔