غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب ایک بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری بس سے ٹکرا گئی۔ تاہم شامی حکام نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
VIDEO | At least 35 people were killed and dozens more injured in a collision between two passenger buses on a highway in central Syria. pic.twitter.com/0XjOx2HSOA
— The Cradle (@TheCradleMedia) July 25, 2026
ریسکیو اہلکاروں نے بسوں کے بری طرح تباہ ہونے کے باعث کٹر مشینوں کی مدد سے گاڑیوں کی باڈی کاٹ کر پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالا، جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔
شامی حکام نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد سڑک پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شام میں سڑکوں کی خراب حالت، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی کمی اور تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس پر شہری حلقوں کی جانب سے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔







