سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح راس تنورہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ 28 جون کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سعودی شہری تھے اور کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔
سعودی وزارتِ توانائی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
🔴 BREAKING: Saudi Ministry of Energy says Aramco helicopter crash in Ras Tanura kills all 14 onboard - Saudi Press Agency https://t.co/t7YdcYOaxa pic.twitter.com/zCgC0GqooZ
— Arab News (@arabnews) June 28, 2026
وزارتِ توانائی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔






