سرکاری خبر رساں ادارے ویت نام نیوز ایجنسی کے مطابق بس میں 19 مسافر سوار تھے۔
29 نشستوں والی یہ بس ایک فلاحی گروپ کو لے کر نشیبی راستے سے اتر رہی تھی کہ اچانک الٹ گئی اور بری طرح دب گئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے سے 10 افراد کو زندہ نکال لیا، جبکہ صبح ساڑھے دس بجے تک کئی مسافر بس کے اندر پھنسے ہوئے تھے۔ انہیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری کے ذریعے بس کو کاٹا جا رہا تھا۔
فِن ہو کَمیون کے چیئرمین ہوآنگ آنہ توان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، فوجی دستے، مقامی حکام اور علاقے کے رہائشی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ صوبہ یِن بائی اور فِن ہو کَمیون کے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوششیں کی گئیں تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔






