میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی، جس کے باوجود شہریوں کو نقل و حرکت اور روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ماسکو کی سڑکیں اور اہم شاہراہیں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں اور کئی پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شدید سردی کے باعث رہائشی علاقوں میں اضافی اقدامات کیے جائیں تاکہ حادثات اور مسائل سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ایرانی عوام احتجاج جاری رکھے مدد راستے میں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو کی شدید برفباری نے نہ صرف شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثر کیا بلکہ شہری انتظامیہ اور امدادی اداروں کے لیے بھی چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں برف ہٹانے کے لیے اضافی ٹیمیں اور مشینری استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ سڑکیں اور اہم راستے قابلِ استعمال رہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اس سال ماسکو میں سردی کی شدت معمول سے زیادہ ہے اور رواں ماہ میں مسلسل پانچویں بار شدید برفباری ہونا ایک غیر معمولی صورتحال ہے، جو گزشتہ 146 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو عوامی مقامات اور بیرونی سرگرمیوں میں احتیاط سے کام لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔