ہیگستھ نے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی اور ہدف وہ کشتی تھی جو امریکی انٹیلی جنس کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھی اور معروف نارکو-ٹریفکنگ روٹ پر سفر کر رہی تھی۔
ان کا دعویٰ تھا کہ حملے میں مارے گئے افراد "منشیات فروش دہشت گرد" تھے اور اس کارروائی میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
ہیگستھ نے کہا کہ یہ عناصر امریکی ساحلوں تک منشیات پہنچا کر امریکی عوام کو زہر دینے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں ناکام بنایا گیا۔
Today, at the direction of President Trump, the Department of War carried out a lethal kinetic strike on another narco-trafficking vessel operated by a Designated Terrorist Organization (DTO) in the Caribbean.
— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) November 2, 2025
This vessel—like EVERY OTHER—was known by our intelligence to be… pic.twitter.com/W7xqeMpSUi
انہوں نے اعلان کیا کہ محکمہِ دفاع ایسے گروہوں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرے گا جیسا القاعدہ کے ساتھ کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ان کا پتا لگانا، نقشہ بنانا، تعاقب اور ہلاک کرنا جاری رہے گا۔






