خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 114 فوجی اہلکار سوار تھے، جب کہ عملے کے 11 ارکان بھی اس میں موجود تھے۔
کولمبیا کی فضائیہ کے کمانڈر کارلوس فرنینڈو سلوا روئدا نے بتایا کہ امریکی ساختہ C-130 ہرکیولس طیارہ، جو فوجی اہلکاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے، پوتومایو صوبے کے قصبے پورٹو لیگویزامو کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
8 or 80 dead? Conflicting tolls emerge as Colombian military C-130 Hercules plane crashes with 125 on board; Prez Petro shares video
— WION (@WIONews) March 24, 2026
WATCH: https://t.co/H0jTPBVNPA https://t.co/H0jTPBVNPA
حادثے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا، جہاں وہ ملبے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ ہرکیولس C-130 ٹرانسپورٹ طیارہ پورٹو لیگویزامو سے پرواز کے دوران سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے جاتے ہوئے ایک المناک حادثے کا شکار ہوا۔
Military transport plane crashes in Colombia with 121 onboard, dozens dead
— FRANCE 24 (@FRANCE24) March 24, 2026
➡️ https://t.co/HnWPgmCDmo pic.twitter.com/NqmobiGJoA
انہوں نے کہا کہ پیرو کی سرحد کے قریب پیش آنے والا یہ واقعہ ملک کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔
ایک فوجی ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 58 فوجی، چھ فضائیہ اہلکار اور دو پولیس افسر شامل ہیں، جب کہ دیگر ذرائع نے بھی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 66 بتائی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ کولمبیا کی فضائیہ کی حالیہ تاریخ کے مہلک ترین حادثات میں شمار کیا جا رہا ہے۔






