یروشلم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع کے لیے اقدامات جاری رکھنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی حفاظت کے لیے جتنی ضرورت ہوگی، سکیورٹی زون میں موجود رہے گا اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، جب کہ ایران کا محورِ شر پہلے کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہو گیا ہے۔

نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو دفاعی اور سکیورٹی معاملات پر مکمل توجہ مرکوز رکھنا ہوگی اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔