جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق محسوس کیا گیا، جبکہ اس کا مرکز آؤموری کے مشرقی ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں بتایا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زمین سے تقریباً 80 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے آؤموری اور ہوکائیڈو کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جہاں اس کی شدت 4 تک ریکارڈ کی گئی۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے نقصان، عمارتوں کے گرنے یا بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم حکام نے عوام کو معمول کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے کے واقعات کثرت سے پیش آتے ہیں، اسی وجہ سے وہاں عمارتوں کی تعمیر اور ہنگامی تیاریوں کے حوالے سے سخت حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں زلزلے کے بعد کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔