جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر دس منٹ پر یہ طیارہ ہجوم کے سامنے فضائی مظاہرے کے دوران زمین پر گر کر تباہ ہوا اور رن وے کے قریب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

انڈین ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ آئی اے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ "آئی اے ایف کا تیجس طیارہ آج دبئی ایئر شو میں فضائی نمائش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے میں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں۔

آئی اے ایف جانی نقصان پر گہرا افسوس کرتا ہے اور اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی جا رہی ہے۔"

حادثے کے وقت کئی خواتین، بچے اور دیگر شائقین قریب سے مظاہرہ دیکھ رہے تھے، جنہوں نے واقعے کے بعد خوف اور حیرت میں منتشر ہونا شروع کر دیا۔ حکام نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔