چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق اس عرصے کے دوران ریلوے انتظامیہ نے اسپرنگ فیسٹیول، چھنگ منگ، لیبر ڈےاور ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران مسافروں کی آمدورفت کا مؤثر انداز میں انتظام کیا اور بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو کامیابی سے پورا کیا۔
ادارے کے مطابق یکم مئی کو ایک ہی دن میں 2 کروڑ 48 لاکھ 44 ہزار مسافروں نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا، جو ایک روز میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد کا نیا تاریخی ریکارڈ ہے۔
A record number of passenger trips were made across China in the first half of 2026, with more than 2.3 billion recorded, up 5 percent from the previous year, according to data released by the national railway operator Monday. #XinhuaNews pic.twitter.com/vbmDclBx6Z
— China Xinhua News (@XHNews) July 13, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 797 سیاحتی ٹرینیں چلائی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 84.8 فیصد زیادہ ہیں۔
چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں، نمائشوں اور دیگر اہم تقریبات کے پیشِ نظر خصوصی ٹرینوں کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے 445 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں، جنہوں نے نہ صرف مسافروں کی سفری ضروریات پوری کیں بلکہ راستے میں واقع علاقوں میں سیاحت، ثقافتی سرگرمیوں، مقامی معیشت اور کھپت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔






