طوفان کے باعث 100 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں برمنگھم ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے رن وے عارضی طور پر بند کرنا پڑ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت اکھاڑ دیے، جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید پڑھیں : روسی پرچم بردار اور وینزویلا سے منسلک ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا گیا، امریکا

یاد رہے کہ  لندن میں بھی شدید سردی اور برفباری کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ ویسٹ مڈلینڈز ریجن کے لیے طوفان گوریٹی کے پیش نظر ایمبر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک شدید برفباری اور خراب موسم کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سفری نظام مزید متاثر ہو سکتا ہے۔