ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مسعود پزشکیان نے لکھا کہ وہ عزیز بھائی شہباز شریف اور پاکستانی وفد کی تعزیتی اجتماع میں شرکت پر شکر گزار ہیں، جبکہ پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت پر بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Appreciation to the Prime Minister of Pakistan, Mr. Shehbaz Sharif, for attending the farewell and State funeral of the martyred Supreme Leader.@CMShehbaz pic.twitter.com/7n8kzLNaz7
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) July 8, 2026
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ ایران اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام اخوت اور یکجہتی کے ساتھ ہر موقع پر شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے اور مستقبل میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہمیشہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک جذبات رکھتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اقدار کو دونوں قوموں کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے تھے۔






