غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ویب سائٹ دی نیو ریپبلک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جون میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایک ثالث کے ذریعے جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام بھیجا۔
BREAKING: During U.S.-Iran talks in Switzerland, Iran sent a private message to Vice President JD Vance accusing Jared Kushner and Steve Witkoff of “abusing” the negotiations. Tehran claimed the pair were more focused on profiting from insider information than securing a genuine… pic.twitter.com/5bFzQc9rE2
— Skeptic Scope (@SkepticScope) July 16, 2026
رپورٹ کے مطابق اس پیغام میں خبردار کیا گیا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کی مذاکراتی عمل میں شمولیت 17 جون کے فریم ورک کو مستقل معاہدے میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ دونوں شخصیات مذاکرات کے دوران حاصل ہونے والی اندرونی معلومات کو مالیاتی منڈیوں میں غیر قانونی مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔
BREAKING: Iran sent a private message to JD Vance during Switzerland talks, warning that Jared Kushner and Steve Witkoff were "abusing" negotiations — more interested in profiting from insider knowledge than reaching a deal, per Drop Site News.
— The Hormuz Report (@HormuzReport) July 15, 2026
Iran calculated $9 billion in…
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے الزام عائد کیا کہ جیرڈ کشنر مذاکرات کی اندرونی تفصیلات بار بار اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تک پہنچا رہے ہیں۔ ایرانی حکام کے اندازے کے مطابق اس مبینہ اندرونی معلومات کے غلط استعمال سے حاصل ہونے والے مالی فوائد کی مالیت جون تک 9 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کیلی نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی پیغام کبھی امریکی حکومت تک نہیں پہنچا۔ ان کے مطابق یہ رپورٹ ایران کے من گھڑت مؤقف کی عکاسی کرتی ہے اور اس میں کیے گئے تمام دعوے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔






