انڈین میڈیا کے مطابق دھماکا میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور تقریباً 15 زخمی ہوئے، جبکہ فائر بریگیڈ کے مطابق دھماکے کے بعد تین سے چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔






