ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل، یورپ اور ان کے مغربی اتحادیوں کے جہازوں کے لیے بند ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ممالک کے کسی جہاز کو دیکھا گیا تو اسے لازماً نشانہ بنایا جائے گا۔
Iran says the Strait of Hormuz is open.
— China pulse 🇨🇳 (@Eng_china5) March 5, 2026
The Iranian Revolutionary Guard Corps:
“The Strait of Hormuz is closed only to ships belonging to the United States, Israel, and their European allies.
In its statement, the IRGC warned that any vessel attempting to cross the strait… pic.twitter.com/p79Eud2a04
ادھر ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریبآبادی نے کہا کہ جنگ کی صورت حال میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایران کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہران دشمن ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
🚨"Strait of Hormuz only closed to ships from the US, Israel and Europe" : Iran on blockade conditions pic.twitter.com/SSnnp0R9xD
— Indian Infra Report (@Indianinfoguide) March 5, 2026
میڈیا سے گفتگو میں غریبآبادی نے کہا کہ ہم اس وقت جنگی حالت میں ہیں۔ اس صورت حال میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول کے حوالے سے خصوصی اقدامات ضروری ہیں۔ یہ اقدامات نافذ ہو چکے ہیں اور ہم اپنے مخالف ممالک کے تجارتی اور جنگی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے خاتمے تک بند رہنی چاہیے۔
اسی دوران سرکاری میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے بتایا کہ خلیج کے شمالی حصے میں انہوں نے ایک امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔
The U.S. has perpetrated an atrocity at sea, 2,000 miles away from Iran s shores.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 5, 2026
Frigate Dena, a guest of India s Navy carrying almost 130 sailors, was struck in international waters without warning.
Mark my words: The U.S. will come to bitterly regret precedent it has set. pic.twitter.com/cxYiI9BLUk
دوسری جانب ایک امریکی آبدوز نے سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب ایک ایرانی جنگی جہاز (فرگیٹ) پر حملہ کیا تھا۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو کر امریکا نے سنگین جرم کیا ہے اور خبردار کیا کہ واشنگٹن کو اس غیر معمولی حملے پر شدید پچھتانا پڑے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے تقریباً دو ہزار میل دور سمندر میں ایک سنگین جرم کیا ہے۔ فرگیٹ میں تقریباً 130 ملاح سوار تھے، جنہیں بین الاقوامی پانیوں میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نشانہ بنایا گیا۔
عراقچی نے مزید کہاکہ میری بات یاد رکھیں، امریکا کو اس اقدام پر شدید پچھتانا پڑے گا۔





