قومی ٹیم کے کھلاڑی، جو حال ہی میں سری لنکا میں سیریز کھیل کر واپس وطن پہنچ چکے ہیں، اس موقع پر اسکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے اپنے ان پٹ اور فارم کی بنیاد پر حتمی فیصلوں میں حصہ لیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ہی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھیجے ہیں اور 31 جنوری سے قبل بغیر آئی سی سی کی اجازت کے اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کے لیے پاکستان نے دلچسپی ظاہر کردی
ذرائع کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں شامل نام درج ذیل ہیں:
کپتان: سلمان علی آغا،بیٹسمین: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ،آل راؤنڈر: شاداب خان، فہیم اشرف، باؤلرز: محمد نواز، عثمان خان، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، سلمان مرزا، خواجہ نافع، ریزرو کھلاڑی: عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر، عثمان طارق
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان مشاورت کے بعد چند دنوں میں کیا جائے گا تاکہ ٹیم کو ورلڈکپ اور آسٹریلیا کی سیریز کی تیاریوں کے لیے مکمل وقت مل سکے۔
پی سی بی کے مطابق یہ اسکواڈ قومی ٹیم کی فارم، موجودہ کارکردگی اور آئندہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا جائے گا، جبکہ ریزرو کھلاڑی مستقبل میں انجریز یا فارم میں کمی کی صورت میں ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کی ہوم سیریز کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مضبوط مقابلے کے لیے ابتدائی تیاریوں کا آغاز جلد ہی ہوگا۔






