کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیسن ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز اسکور کیے۔ انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Scorecard 👉 https://t.co/nAvSMDluyM pic.twitter.com/i3ZBjHdUbh
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 1, 2026
ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے 196 رنز کا مطلوبہ اسکور 20ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سنجو سیمسن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد انڈیا چوتھی ٹیم ہے جس نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
سیمی فائنلز چار اور پانچ مارچ کو کھیلے جائیں گے۔





