تفصیلات کے مطابق وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا کہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے تمام انتظامی امور عارضی طور پر وزارت کے تحت لائے جا رہے ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کرکٹ میں موجودہ مسائل کے حل اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کے لیے جلد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
سری لنکا کرکٹ ملک کا سب سے امیر کھیلوں کا ادارہ ہے، تاہم اس پر ماضی میں بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔
The Sri Lanka government has temporarily taken over the national cricket board.
— Firstpost Sports (@FirstpostSports) April 29, 2026
Will ICC take action against SLC?https://t.co/zvWcuadp2Q
واضح رہے کہ عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023-24 میں سری لنکا کو دو ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا، جس کی وجہ قومی کرکٹ بورڈ کے معاملات میں سیاسی مداخلت بتائی گئی تھی۔
حکومتی مداخلت کے بعد سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے منگل کو اپنی پوری کمیٹی سمیت استعفیٰ دے دیا۔ وہ اس عہدے پر چار مرتبہ فائز رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی جلد باہر ہو گئی، جس کی میزبانی اس نے فروری اور مارچ میں انڈیا کے ساتھ مشترکہ طور پر کی تھی۔






