اتوار کے روز منعقدہ اس مقابلے میں یورپ بھر سے 100 سے زائد نوجوان سائیکلسٹ شریک تھے۔ تاہم ریس کے دوران اس وقت صورتحال بگڑ گئی جب خاتون تماشائیوں کے درمیان سے گزرتی ہوئی اچانک ٹریک کے درمیان پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون آہستہ آہستہ اسکوٹر کو ریس کے راستے کی جانب لے جا رہی ہیں۔ ایک سائیکلسٹ بروقت ردعمل دے کر حادثے سے بچ گیا، تاہم اس کے پیچھے آنے والا کھلاڑی اسکوٹر سے ٹکرا کر سڑک پر گر گیا، جس کے بعد مزید چند سائیکلسٹ بھی توازن کھو بیٹھے۔
An elderly woman caused a mass crash during a cycling race in Germany
— NEXTA (@nexta_tv) June 15, 2026
The pensioner reportedly wanted to get a better look at the athletes, misjudged the situation, and rode directly onto the course. pic.twitter.com/oA27t7QhA1
ڈچ سائیکلسٹ پال فریزمین نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ خطرناک تھا، تاہم خوش قسمتی سے کسی کھلاڑی کو سنگین چوٹیں نہیں آئیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام متاثرہ سائیکلسٹ معمولی نوعیت کے اثرات کے ساتھ محفوظ رہے۔
منتظمین اور مبصرین نے شائقین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ریس کے دوران حفاظتی حدود کا احترام کریں، کیونکہ تیز رفتار مقابلوں میں معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔






