لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا تیسرا میچ کھیلا گیا، جہاں راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پانچ گیندیں قبل ہی مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
Peshawar Zalmi pull off their highest-ever successful run chase, hunting down a massive total to rewrite the record books! 📈🔥
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 28, 2026
Their last highest run chase was 199 against Gladiators in 2021.
#HBLPSL11 | #NewEra | #PZvRP pic.twitter.com/BJBDmLJ2km
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم نے 39 اور محمد حارث نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ مچل مارش نے 17 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
راولپنڈی کی جانب سے عماد بٹ نے دو، جب کہ رشاد حسین اور آصف آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل راولپنڈی کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، جب کہ محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یاسر خان 47 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں اوپنرز کو محمد علی نے آؤٹ کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام 37 اور ڈیرل مچل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ سیم بلنگز 18 اور عبداللہ فضل 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے دو، جب کہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔





