نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم 197 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی۔

سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلپ 32، اسٹیون اسمتھ 31، کپتان ایشٹن ٹرنر 20، صاحبزادہ فرحان 17، محمد نواز 16، عرفات منہاس 4 اور محمد وسیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ناہید رانا اور افتخار احمد نے دو، دو وکٹیں لیں۔ عامر جمال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔

زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 38، فرحان یوسف 30، کپتان بابر اعظم 18، مائیکل بریسویل 14 اور افتخار احمد 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبدالصمد اور عامر جمال بالترتیب 4 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔