قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 32 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 183 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس 80 اور فرحان یوسف 58 رنز کی ناٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 25، جیمز ونس 16 اور ایرون ہارڈی پانچ رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ، عباس آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Peshawar Zalmi cruise to a clinical seven-wicket victory at Gaddafi Stadium with seven balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #KKvPZ pic.twitter.com/eFjNanlViE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جیسن روئے (85) اور اعظم خان (35) کی جارحانہ اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
ریزا ہینڈرکس 13، سلمان آغا اور خوشدل شاہ 12، 12، کپتان ڈیوڈ وارنر 11، عباس آفریدی چھ، جب کہ شاہد عزیز اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے چار، جب کہ سفیان مقیم، افتخار احمد اور آرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔






