قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ چرتھ اسالنکا نے 31 اور ڈینیئل سیمز نے 18 رنز بنائے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
198 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی۔ شامل حسین نے 53، جب کہ رائلی روسو نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے دو، جب کہ شاہین آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Defending champions Lahore Qalandars win back-to-back games as Quetta Gladiators fall nine runs short.#HBLPSL11 | #NewEra | #LQvQG pic.twitter.com/Oxp96vdos9
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 21, 2026
یوں لاہور قلندرز نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
پشاور زلمی 8 میچز میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔






