لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ طویل انتظار کے بعد ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب موسم کے باعث میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ محمد نعیم 60 اور پرویز حسین 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان ایشٹن ٹرنر 52 اور شان مسعود 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔