پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 182 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 167 رنز ہی بنا سکا اور یوں کراچی کنگز کو پہلی جیت حاصل ہوئی۔
Karachi Kings Reign Supreme! 👑
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 27, 2026
A clinical 14-run victory to start the HBL PSL 11 in style! 🏏🔥#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/CYSKko28Us
کوئٹہ کی جانب سے شمائل حسین اور سعود شکیل نمایاں رہے، شمائل نے برق رفتار نصف سنچری بنائی جبکہ سعود نے 33 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور محمد وسیم نے کیا، تاہم وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جب کہ وارنر نے 35 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں سلمان علی آغا نے 22، سعد بیگ 30، اعظم خان 14، خوشدل شاہ 12 اور شاہد عزیز 8 رنز اسکور کیے۔ معین علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز بنائے، جبکہ حسن علی 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الراضی جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، اور عثمان طارق اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Intense visuals at Gaddafi today 🏏🔥#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/FmJPYP5yv5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 27, 2026
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ٹائٹل کی دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔






