اس بار پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ دو نئی فرنچائزز، حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی لیگ کو لیگ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہو گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے چھ مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد اور پشاور پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی کریں گے، جب کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لیگ مرحلے میں ہر ٹیم دس، دس میچز کھیلے گی، جب کہ پلے آف مرحلے کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے جائیں گے جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔ اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے، جب کہ پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کرے گا۔

مزید برآں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز شیڈول ہیں، جب کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ٹورنامنٹ کے چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 12 ڈبل ہیڈرز بھی کھیلے جائیں گے۔