پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، جس کے باعث قذافی اسٹیڈیم شائقینِ کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔
فائنل سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جب کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کے پیش نظر اسٹیڈیم کے دروازے شام 6 بجے کھولے گے تاکہ تماشائی بروقت اپنی نشستوں تک پہنچ سکیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگا، جس کے باعث میچ کے دوران انتہائی پُرجوش اور سنسنی خیز ماحول کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بے تاب ہیں۔






