نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 40ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔ کپتان شاداب خان 36، محسن ریاض 25، ڈیون کانوے 18، حیدر علی 13، فہیم اشرف 11 اور سمیر منہاس ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کرس گرین 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے فیصل اکرم نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پیٹر سڈل، محمد اسماعیل، محمد عمران اور محمد وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Islamabad United clinch a four-wicket win over Multan Sultans and will be up against Peshawar Zalmi in the Qualifier on 28 April#HBLPSL11 | #NewEra | #IUvMS pic.twitter.com/ga1kWfF1tI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 26, 2026
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 31، صاحبزادہ فرحان 30، اسٹیون اسمتھ 30، جوش فلپ 11، کپتان ایشٹن ٹرنر 9 اور محمد عمران 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، کرس گرین، فہیم اشرف، شاداب خان، سلمان ارشاد اور سلمان مرزا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔






