ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
What a moment! Nahid Rana celebrates a sensational 5-wicket haul, putting Bangladesh in full control! 🏏🔥🇧🇩#BCB #Cricket #Bangladesh #Pakistan #ODI pic.twitter.com/b1gYfkwK9p
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 11, 2026
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شمائل حسین صرف چار رنز ہی بنا سکے، جب کہ معاذ صداقت بھی اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیشی بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو محض 30.1 اوورز میں 114 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ محمد رضوان 10، سلمان آغاپانچ، حسین طلعت چار، عبدالصمد صفر، شاہین شاہ آفریدی چار اور محمد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے، جب کہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب بنگلادیش نے 114 کا ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، تنزید حسن 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نجم الحسن شانٹو نے 27 رنز بنائے، شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Bangladesh win the first ODI by 8 wickets.#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/iw6ct6o3y9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026
واضح رہے کہ یہ ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا کم ترین اسکور ہے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا، جن میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شمائل حسین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ 2008 کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ساتھ اتنے کھلاڑیوں کو ون ڈے ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔





