پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی فرنچائز کی نیلامی آج 9 فروری کو لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ نیلامی کے عمل میں فرنچائز کی ملکیت کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پانچ بڈرز حصہ لے رہے ہیں، جن کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے کیا ہے۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی بیس قیمت 182 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف رکھا جائے گا، جبکہ اس کے بعد ملتان سلطانز کی مستقبل کی ملکیت اور انتظامی سمت کا واضح فیصلہ سامنے آ جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین کا بیان سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی کے لیے اس بڈ میں حصہ لیں گے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر صورت فرنچائز خریدیں گے۔