تفصیلات کے مطابق مصر میں ہونے والے کوالیفائر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے عماد، ابوبکر، سفیان اور فراز نے ایک، ایک گول کیا۔
Pakistan hockey team perform sajda and celebrate after qualifying for the FIH 2026 World Cup, dil khush kardia boys! 🇵🇰💚 pic.twitter.com/E1wRnJlu0F
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) March 6, 2026
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی ہے۔ کوالیفائر مرحلے کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل انگلینڈ سے ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2018 کے بعد ایک بار پھر ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، کیونکہ قومی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے یکم سے سات مارچ تک جاری رہنے والے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں آسٹریا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔





